ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سری رام سینا لیڈرجینت نائک کے خلاف تڑی پار کا حکم واپس لینے کامطالبہ

بھٹکل سری رام سینا لیڈرجینت نائک کے خلاف تڑی پار کا حکم واپس لینے کامطالبہ

Thu, 15 Sep 2016 14:38:44    S.O. News Service

بھٹکل15/ستمبر (ایس او نیوز)سری رام سینا کے لیڈر جینت نائک کو ضلع ڈپٹی کمشنر کے حکم پر علاقہ بدر (تڑی پار) جو کیاگیا ہے، سری رام سینا نے اس حکم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس ضمن میں سری رام سینا کے کارکنوں نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنرکی معرفت سرکار کو میمورنڈم دیا۔اس موقع پر اڈپی سری رام سینا کے صدر موہن بھٹ نے کہا کہ تڑی پار کرنے سے سری رام سینا کی طاقت کمزور کرنے کی کوشش کامیاب ہونے والی نہیں ہے۔ہندوؤں کے حق کے لئے جدوجہد آگے ہی بڑھتی رہے گی۔جینت نائک نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر چیدانند وٹارے نے میمورنڈم وصول کیا۔

 میمورنڈم پیش کرتے وقت سریش نائک، بابو موگیر، پرشانت نائک، منجولا نائک، بالچندرا نائک،شریدھر نائک، ماروتی نائک وغیرہ حاضر تھے۔سری رام سینا کے احتجاج کے پیش نظر نے پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا تھا۔
 


Share: